Reg: 12841587     

کے ڈی اے نے کلفٹن اربن فاریسٹ کے 60 ہزار مینگروز تباہ کردیے: مسعود لوہار

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کلفٹن اربن فاریسٹ کے سی ای او مسعود لوہار  نے الزام عائد کیا ہے کہ کے ڈی اے نے سندھ حکومت کے منصوبے کلفٹن اربن فاریسٹ کی زمین پر لگے  60 ہزار مینگروز تباہ کردیے۔

مسعود لوہار نےکہا کہ  کلفٹن اربن فاریسٹ کی زمین پر مینگروز کے 60 ہزار درخت کے ڈی اے کاٹ نے ڈالے، سندھ حکومت نے کلفٹن اربن فاریسٹ کا منصوبہ 3 سال قبل شروع کیا تھا اور 150 ایکڑ  پر  پھیلےکلفٹن اربن فاریسٹ میں 7 لاکھ درخت لگائے گئے تھے جس میں اربن فاریسٹ میں 83 مختلف اقسام کے درخت اور پودے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان سے بچاؤ کے لیے 6 لاکھ مینگروز لگائے گئے تھے اور 120 مختلف اقسام کے پرندے اربن فاریسٹ میں موجود ہیں، کے ڈی اے نے سندھ حکومت کے منصوبے کلفٹن اربن فاریسٹ کی زمین پر لگے 60 ہزار مینگروز تباہ کر دیے۔

مسعود لوہار کے بیان پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ کے ڈی اے نےاربن فاریسٹ کی زمین کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تاہم پیپلز مرین بیچ واک کا منصوبہ تعمیر کیا جارہا ہےاور منصوبے کے لیے زمین پرکام جاری تھاجسے رکوانے کی کوشش کی گئی، بیچ واک منصوبے کے تحت ڈیڑھ کلو میٹر ٹریک  دعا چورنگی سے ہائپر اسٹارتک ہے۔

ذرائع کے ڈی اے کا مزید بتانا ہے کہ  واٹرپارک، ہوٹل اوردیگر بین الاقوامی طرزپرمرین بیچ واک منصوبہ کا حصہ ہوگا اورمنصوبے کا سنگ بنیاد وزیر بلدیات ناصر شاہ نے رواں سال مئی رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کو گزشتہ پروگرام کی ناکامی کی وجہ قرار دیدیا

Next Post

ہم نے بتا دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنٹ ہے: مولانا فضل الرحمان

Related Posts
Total
0
Share