Reg: 12841587     

سعودیہ میں فرضی حج کمپنی چلانے پر2 پاکستانیوں سمیت 4 غیرملکی گرفتار

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

سعودی عرب میں فرضی حج کمپنی چلانے پر2 پاکستانیوں سمیت 4 غیرملکیوں کو  گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی پولیس کے مطابق 4 غیرملکیوں کو مکہ مکرمہ میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزمان جعلی نسک کارڈ، دستاویزات اورحج پرمٹ جاری کر رہے تھے۔

مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے مختلف سرکاری اداروں کی جعلی مہریں اور کمپیوٹربرآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مبارکباد دینا سفارتی ضرورت ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت واپس بحال کرنا ہوگی: خواجہ آصف

Next Post

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر حصہ بننے کی دعوت

Related Posts
Total
0
Share