Reg: 12841587     

تحریک لبیک نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی: وزیراعظم

مشال ارشد سی ۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے جب کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دنیا میں بسنے والے انتہاپسند جو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانات کے ذریعے1.3 ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہم مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے سب سے زیادہ محبت اور ان کی عزت کرتے ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہم اس قسم کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں بسنے والے انتہا پسند سیاستدان  آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں اخلاقی طور پر اس قدر گر چکے ہیں کہ وہ 1.3 ارب مسلمانوں سے ان کی دل آزاری پر معافی بھی نہیں مانگتے، ہم ایسے انتہاپسندوں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

View Post

عمران خان کا کہنا تھا میں مغربی ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہولوکاسٹ پر منفی تبصروں پر قانونی پابندیاں لگائیں وہ اسی معیار پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے لیے بھی سزائیں نافذ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ پس گیا، ملک میں ایکدم غربت آ گئی: وزیراعظم

Next Post

چینی کی درآمد کا انٹرنیشنل ٹینڈر چوتھی بار جاری

Related Posts
Total
1
Share