Reg: 12841587     

کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

مشال ارشد سی۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں  کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے 2 جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہےکہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے،  تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ملک میں حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج نے جمعرات کو اپنی شادی کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر تصاویر جاری کردی

Next Post

وزیراعظم کی جانب سے عوام کے لیے خوشخبری ،،،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھنانے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share