Reg: 12841587     

چار بہنوں کے بعد میری پیدائش نے سب کو رلا دیا تھا: مریم نور

مشال ارشد سی۔ایم۔انڈرگراونڈنیوز

معروف اداکارہ مریم نور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیدائش کے موقع پر گھر کے افراد رو رہے تھے۔

حال ہی میں مریم نور نے ویب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ گھر میں سب سے چھوٹی ہیں تو پھر لاڈلی بھی ہوں گی جس پر اداکارہ کچھ سوچتے ہوئے مسکرا اٹھیں۔

مریم نور نے جواب بتایا کہ مجھ سے بڑی چار بہنیں تھیں، میں پیدا ہوئی تو سب رو رہے تھے کہ پانچویں بھی بیٹی ہو گئی کیونکہ سب کو بیٹے کی خواہش تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بچپن میں مجھے گھر والے جب یہ کہتے تھے تو کافی تکلیف ہوتی تھی لیکن اب اس سے محظوظ ہوتی ہوں کیونکہ ہر کوئی مجھ سے بہت محبت کرتا ہے۔

بھائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نور کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پوچھتا ہے تمہارا کوئی بھائی نہیں ہے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں ہوتی لیکن اب اس بات کا کافی احساس ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’فوج کی تعیناتی اور مضبوط نفاذ سے ایس او پیز پر عملدرآمد بہتر ہوا‘

Next Post

ٹوئٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا

Related Posts

بر طانیہ کے ممتاز مزہبی کاروباری شخصیت یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر عامر خواجہ کی اپنے وفد کے ساتھ بر طانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان سے انکے آفس میں ملاقات

لندن (عارف چودھری) بر طانیہ کے ممتاز مزہبی کاروباری شخصیت یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری…
Read More
Total
0
Share