مانچسٹر سے سی ۔او۔ او انڈرگراونڈ نیوز چوہدری عارف پندھیر۔
سنیئر سیاستدان کنزرویٹو پارٹی سابق ممبر آف یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کنزرویٹو پارٹی کے ایشین کونسلرز امیدواروں کے لیے کل بروز جمعرات 6 مئی کو ووٹ ڈال کر کامیاب بنانے پر حلقہ بھر میں لوگوں کے گھر گھر جا کر ووٹ مانگے۔
برطانیہ کے سنیئر سیاستدان کنزرویٹو پارٹی کے سابق ممبر آف یورپین پارلیمنٹ پاکستانی نژاد برٹش ڈاکٹر سجاد حیدر کریم اور دیگر ممبران پارٹی و اسپورٹرز کی بڑی تعداد اپنی پارٹی کے امیدوار برائے کونسلرز پاکستانی نژاد برٹش عباس خان اور افتخار بٹ کے لیے مانچسٹر کی وارڈز میں کمپیئن کرتے ھوئے لوگوں کی دہلیز پر جا کر ان سے ملاقاتیں کیں اور ووٹرز سے درخواست کی کہ کل بروز جمعرات 6 مئی کو کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ ڈال کر کامیاب کروائیں۔
یاد رہے کہ مانچسٹر میں ان حلقوں سے لیبر پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔
ان حلقوں میں ایشین ووٹرز کی تعداد انگلش ووٹرز سے زیادہ ھے۔