روچڈیل سے نمائندہ خصوصی۔
لیبر پارٹی کے امیدوار برائے کونسلر کشمیری نژاد برٹش شکیل احمد جو کہ کنگزوے وارڈ روچڈیل سے کونسلر کے لیے لیبر پارٹی کے امیدوار ہیں ۔
لارڈ میئر آف مانچسٹر اینڈی برنھم اور سنیئر کیبنٹ ممبر کونسلر آف روچڈیل کونسل پروفیسر افتخار احمد نے کونسلر شکیل احمد کے لیے گھر گھر جا کر لوگوں سے 6 مئی کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہا۔
یاد رہے کہ کونسلر شکیل احمد اسی حلقہ سے تین بار پہلے بھی کونسلر منتخب ھو چکے ہیں ۔
کونسلر شکیل احمد نہایت ہی محنتی،دیانتدار،مخلص اور ملنسار انسان ہیں۔اسی لیے عوام میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔
کونسلر شکیل احمد اپنی جیت کے لیے اس مرتبہ بھی پر امید ییں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کے مسائل کو حل کروانے میں اولین ترجیح دی ھے اور میں آئیندہ بھی عوامی مسائل حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کرونگا۔