Reg: 12841587     

امارات کا برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلنے کا امکان

دبئی (خصوصی رپورٹ)

امارات ایئرلائن کے چیئرمین نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک متحدہ عرب امارات برطانیہ کی سفری پابندیوں کے حوالے سے ریڈ لسٹ سے نکل سکتا ہے عرب نیوز کے مطابق شیخ احمد بن سعید المکتوم نے یہ انکشاف بلومبرگ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’انہیں امید ہے کہ متحدہ عرب امارات کو اگلے ہفتے کے اندر برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ برطانیہ نے رواں ہفتے سے بیرون ملک سفر دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے اور مقامات کی سرخ، گہرے زرد یا سبز رنگ سے نشان دہی کی گئی ہے۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے سفر پر جانے والے مسافروں کو لازمی طور پر 10 دن کے ہوٹل قرنطینہ، روانگی سے پہلے ٹیسٹ اور برطانیہ واپسی پر دو پی سی آر ٹیسٹوں کروانا ہوتے ہیں ۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے خیال میں برطانیہ یہ بتانے کے حوالے سے کافی شفاف ہے کہ کہ کسی ملک کو ریڈ لسٹ سے کسی دوسری لسٹ میں شامل ہونے کے لیے کون سے اقدامات کرنے ضروری ہیں، ایمریٹس کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایسا نہیں لگتا۔ یہ سمجھنا بہت مشکل ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ آج ویکسینیشن کے حوالے سے یو اے ای ٹاپ تین ممالک میں شامل ہے۔

’ہمارے یہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد برطانوی شہری مقیم ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں۔‘ برطانوی سیاح طویل عرصے سے امارات کی سیاحت کی آمدنی کا اہم ذریعہ رہے ہیں۔ تاہم رواں سال جنوری کے وسط سے ہی متحدہ عرب امارات برطانیہ کی سفر کے لیے ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

شیخ احمد بن سعید المکتوم نے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ ایمریٹس ایئرلائن اس سال کے آخر تک وبا سے قبل کے اپنی 70 فیصد فلائٹس کی بحالی کی توقع کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

Next Post

لاہور: ٹریفک پولیس نے 100 مرتبہ سگنل توڑنے والی گاڑی کو بلآخر پکڑ لیا

Related Posts

اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں ,وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیمِ

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے…
Read More
Total
0
Share