Reg: 12841587     

کووڈ سے صحتیابی کے بعد ورزش بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

لندن: دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد دسیوں لاکھوں میں ہے ۔ لکین بہت سے مریضوں میں کئی مسائل دیکھنے میں آئے ہیں ۔ اس ضمن میں با قاعدہ ورزش اس ہو لناک مرض کے کئی حملوں سے بچاسکتی ہے ۔

برطانیہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارہیلتھ ریسرچ سے وابستہ لیسیٹر تحقیقی مرکز نے کووڈ19 کے کئی مریضوں کو چھ ہفتے تک ورزش سے گزارا تواس کے حیرت انگیز فوائد دیکھنے میں آئے۔ ورزش کرنے والے افراد نظامِ تنفس کی مضبوطی، تھکاوٹ میں کمی اور دماغی صلاحیت میں بہتری بھی نوٹ کی گئی۔ یہ تحقیق جرنل آف کرونک رسپائریٹری ڈیزیزمیں شائع ہوئی ہے۔

اس ضمن میں کورونا سے متاثرہونے 30 مریضوں کو کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد ہفتے میں دو مرتبہ ورزش کی کلاسیں دی گئیں اور انہیں ہسپتال میں بلاکر انہیں مختلف ورزشیں کروائی گئیں۔ ان میں ایئروبِک ورزشیں، ٹریڈ مل پر دوڑیں، بازو اور ٹانگوں کی ورزشیں اور دیگر طرح کی ورزشوں سے گزارا جائے گا۔

چھ ہفتے میں تمام شرکا نے ورزش میں بہتری دکھائی اور اسے اسکور کے نمبر دیئے گئے۔ اس طرح تھکاوٹ اور غنودگی میں بہتری ہوئی۔ اس سے قبل اکثر مریضوں میں جسمانی اور نفسیاتی عوارض بھی تھے جو ان کے روزمرہ معمولات کو شدید متاثر کررہے تھے۔ بعض افراد سونگھنے اور چکھنے کی حس کھوچکے تھے اور کئی افراد کو سانس لینے میں بھی دقت محسوس ہورہی تھی۔

اس گروہ میں مردوزن دونوں شامل تھے جن کی اوسط عمر 58 برس تھی۔ ان کی 87 فیصد تعداد کووڈ 19 کی شکار ہوکر ہسپتال میں داخل تھی۔ اکثرمریضوں نے 10 روز ہسپتال میں گزارے تھے۔ ان میں سے 14 فیصد افراد کو مشینی وینٹی لیشن کے عمل سے گزارا گیا اور کئی افراد آئی سی یو میں بھی رہ چکے تھے۔ ان میں سے چار افراد کو پہلے ہی سانس کا عارضہ مثلاً دمہ وغیرہ لاحق تھا۔

اس ضمن میں لیسیٹر ہسپتال کے فزیوتھراپسٹ نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ ڈاکٹروں نے دیکھا کہ کئی مریضوں کو چلنے میں آسانی ہوئی اور دیگر مریضوں کو سانس لینے میں بہت بہتری دیکھی گئی۔ کئی مریضوں کی سمجھ بوجھ اور اکتساب میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

اکثر حالات میں جب مریضوں کو ورزش کرائی جاتی ہے تو وہ تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کرتے ہیں۔ لیکن کووڈ مریضوں میں اس طرح کے منفی آثار نہیں دیکھے گئے جو ایک امید افزا بات بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت میں اسمگلروں سے تابکار یورینیم برآمدگی پر پاکستان کا اظہار تشویش

Next Post

کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

Related Posts

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

لندن (عارف چودھری ) میڈیا سے بات کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سی ای او اور آکسفورڈ یونیورسٹی…
Read More
Total
0
Share