Reg: 12841587     

دبئی میں تقریبات کے میزبان ہوشیار، خلاف ورزیوں پر جرمانہ ہوگا

(دبئی (خصوصی رپورٹ

دبئی میں سماجی ثقافتی اور شادی کی تقریبات کے ساتھ کنسرٹ اور اسپورٹس ایونٹس کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم اس میں صرف وہی افراد شرکت کرسکیں گے۔ جنہیں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہوں ۔

دبئی میڈیا آفس نے وضاحت کی ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے صرف ایک خوراک لی ہے انہیں کسی بھی قسم کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تقریبات میں صرف وہی شریک ہوسکیں گے جنہوں نے دوسری خوارک لے لی ہو اور دوسری خوراک کو بھی دوہفتے گزرچکے ہوں ۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق تقریب میں شرکت کرنے والوں کو الحوسن ایپ یا پھردبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ایپ پر دستیاب اپنا ویکسینیشن اسٹیٹس دکھانا ہوگا یا پھر اس کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو ڈی ایچ اے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق صورتحال کو بہت قریب سے مانٹیر کیا جارہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں اور تقریبات کے میزبانوں پر جرمانے ہوں گے۔

دبئی ویکسینیشن کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر حنان السویدی نے ریڈیو چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دبئی میں آپریشن ٹیم اس بات کویقینی بنائے گی کہ لائیو ایونٹ میں صرف وہی افراد شریک ہوں جن کی ویکسینیشن ہوچکی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ٹیم کو خاص تربیت دی گئی ہے تاکہ خطرے کو کم سے کم کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایمن خان نے ناقدین کو کھری کھری سنادیں

Next Post

پشاور: دبئی اور ابوظبی سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق

Related Posts
Total
0
Share