Reg: 12841587     

آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر کتنی رقم کٹے گی؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

کراچی: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر فیس کٹوتی کی وضاحت  کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سیما کامل نے کہا کہ کورونا سے پہلے کوئی بینک رقم منتقلی پر 100 روپے اورکوئی 400 روپے تک لیتا تھا لیکن کورونا کے دوران آن لائن رقم منتقلی پر چارجز ختم کردیے تھے تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب رقم کی منتقلی پر فیس مقرر کی گئی ہے۔

سیما کامل نے بتایا کہ ایک ماہ میں 25 ہزار روپے تک کی آن لائن ٹرانزیکشن مفت ہوگی اور 25 ہزار کے علاوہ مزید 10 ہزار کی ٹرانزیکشن کرنے پر 10 روپے چارج ہوں گے، اسی طرح ایک ماہ میں 50 ہزار کی ٹرانزیکشن پر 25 ہزار سے زائد اضافی 25 ہزار پر 25 روپے ادا کرنا ہوں گے جب کہ ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر زیادہ سے زیادہ 200 روپے چارج ہوں گے۔

ڈپٹی گورنر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں 25 ہزار سے زائد کی آن لائن خریداری پر بھی ٹرانزیکشن چارجز فنڈز ٹرانسفر کے طریقہ کار کے تحت لگیں گے جب کہ یوٹیلیٹی بل کی آن لائن پے منٹ پر رقم منتقلی کے چارجز نہیں لگیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سیما کامل نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ بینک بالغ لڑکی کی گارنٹی نہیں لے، بالغ لڑکی کی بینک کا گارنٹی نہ لینا یہ نا قابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ گھریلو خاتون کا صرف شناختی کارڈ پر اکاؤنٹ کھل سکتا ہے اور گھریلو خاتون کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن نہیں ہوسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بجٹ معاشی حملہ، ترقی کے سارے اشاریے جھوٹے ہیں: بلاول

Next Post

کورونا میں خدمات کا اعتراف، پاکستانی ڈاکٹر کے لیے امارات کا گولڈن ویزہ

Related Posts

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور لاہوری ڈیرہ کے چیف ایگزیگٹیو شیخ اعجاز احمد کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی مئیر راچڈیل عاصم رشید سے انکے دفتر میں ملاقات

راچڈیل رپورٹ عارف چوہدری   برطانیہ کی ممتاز  پاکستانی نژاد کمیونٹی شخصیت شیخ اعجاز احمد کی سر براہی…
Read More
Total
0
Share