Reg: 12841587     

کسی بھی کورونا ویکسین میں مائیکرو چپ نہیں

دبئی (خصوصی رپورٹ)

سعودی عرب میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد امیر طلیمات نے کہا ہے کہ کسی بھی کورونا ویکسین خصوصا فائزر میں مائیکرو چپ نہیں ہے اوراس حوالے سے کیے جانے والے تمام دعوے من گھڑت ہیں۔

ایم بی سی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک خاص لابی من گھڑت دعوے کررہی ہے، ان دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ڈاکٹر محمد امیر طلیمات نے ازرہ مذاق کہا کہ انہوں نے فائزر ویکسین لگوا کر اپنے بازو پر مقناطیس رکھ کر یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ کہیں انہیں ویکسین کے ساتھ مائیکرو چپ نہ لگادی گئی ہو مگر وہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ مقناطیس ان کے بازو پر نہیں چپک سکا۔

اگر مائیکرو چپ ویکسین میں شامل ہوتی تو مقناطیس بازو سے چپک جاتا۔ انہوں نے بتایا کہ فائزر ویکسین کا فارمولا سادہ سا ہے، اس میں جو عناصر شامل کیے گئے ہیں ان کے نام اور مقدار سے طبی حلقوں کے ماہرین واقف ہیں، ان میں دھاتیں شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ویکسین سے حاصل ہونے والا مدافعتی نظام طویل عرصے تک چلتا ہے۔ فائزر ویکسین 95 فیصد تک مدافعتی نظام مضبوط کردیتی ہے۔ اس کی تاثیر دو سال تک برقرار رہے گی۔ ممکن ہے کہ اس کے بعد تیسری خوراک کا مشورہ دیا جائے۔

جہاں تک سائنو فارم ویکسین کا تعلق ہے تو اس کی دو خوراکوں پر 79 فیصد قوت مزاحمت آجاتی ہے جبکہ چھ ماہ بعد مدافعتی نظام ہلکا پڑجاتا ہے۔ مدافعتی نظام کمزور پڑنے کی صورت میں اس کی تیسری خوراک کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر محمد امیر طلیمات کا کہنا ہے کہ کسی ایک ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد دوسری خوراک کسی اور ویکسین کی نظریاتی طور پر لینے میں کوئی قباحت نہیں لیکن ابھی اس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس حوالے سے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے۔

بلیک فنگس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایسے لوگوں کو لگتا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے مثلا کینسر کے مریض اس کی زد میں آجاتے ہیں۔ ان دنوں یہ انڈیا میں پھیلا ہوا ہے اور یہ ناک اور دماغ کی نالیوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ بلیک فنگس قبل ازوقت پیدا ہوجانے والے بچوں کے نظام ہضم پر بھی حملہ آور ہوتا ہے جو پھیپھڑوں یا جلد کو متاثر کرتا ہے۔ زخموں والے انسان بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خلیجی ممالک میں تین کروڑ کے قریب افراد کو ویکسین لگادی گئی

Next Post

شاہ محمود قریشی نیویارک سے اسلام آباد پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share