Reg: 12841587     

خلیجی ممالک میں تین کروڑ کے قریب افراد کو ویکسین لگادی گئی

دبئی (خصوصی رپورٹ)

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں اب تک دو کروڑ 92 لاکھ 16 ہزار 674 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

خلیجی مرکز برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق خلیجی ممالک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 14 ہزار 808 ہے۔

اس مرض سے 18 لاکھ 26 ہزار 347 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 118 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا سے صحت یابی کا تناسب سب سے زیادہ قطر میں رہا جو 97 اعشاریہ آٹھ ہے دوسرا نمبر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کا ہے جہاں کورونا سے شفایابی کا تناسب 96 اعشاریہ چار ہے۔ جبکہ کویت میں 95 اعشاریہ تین، عمان میں 92 اعشاریہ پانچ اور بحرین میں 91 اعشاریہ ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرون ملک سے عازمین حج کو سعودیہ عرب آنے کی اجازت

Next Post

کسی بھی کورونا ویکسین میں مائیکرو چپ نہیں

Related Posts
Total
0
Share