دبئی (خصوصی رپورٹ )
پاکستان میں سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اتوار کو پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ’حج کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔اس حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ تجاویز ہیں جو کہ ابھی تک زیر غور ہیں دریں۔
اثنا پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے حج کے بارے میں اپنے ہی ایک بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کی سعودی وزیر حج و عمرہ سے بات ہوگئی ہے۔ جو خبر زیر گردش ہے وہ سعودی وزارت صحت کی سفارشات ہیں، اور اس پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’حجاج کی تعداد کیا ہوگی، اس کے ایس اوپیز کیا ہوں گے اس پر غور کیا جارہا ہے۔
ابھی تک حتمی طور پر اس پر فیصلہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ و مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہے كه حجاج كى تعداد كا فيصله سعودى وزارت حج كرے گى جبکہ پاكستان سے متعلق اعلان وزارت مذہبى امور كرے گا۔