Reg: 12841587     

اسسٹنٹ کمشنر لاہور اویس چشتی سے انکے آفس میں برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت اور انڈر گراؤنڈ نیوز کے سی- ای- او خالد چوہدری، سابق یو سی ناظم میانی سیالکوٹ چوہدری عصمت اللہ وریاہ ،پروفیسر راجہ نوہیز محمود اور عبدالغفار کی ملاقات

لاہور سے بیورو رپورٹ۔

اوکاڑہ کے چشتی خاندان کے چشم و چراغ ڈی سی آفس لاہور میں 26 سالہ نوجوان اسسٹنٹ کمشنر لاہور اویس چشتی ان تمام محمکوں کے انچارج کی حیثیت سے اپنی کرسی پر براجمان ہیں۔

پرائس کنٹرول مینجمنٹ ( ڈسٹرکٹ لاہور)
مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ لاہور
پریس برانچ
اسلحہ لائسنس کی تصدیق برانچ
ڈومیسائل تصدیقی برانچ لاہور
ہیومن ریسورس برانچ
ڈی سی لاہور کے ساتھ تمام انتظامی افسران کے درمیان کوآرڈینیٹنگ آفیسر

اسسٹنٹ کمشنر اویس چشتی ایک ہی وقت میں ان تمام محمکوں کی نگرانی کر رہے ہیں جو کہ نہایت مشکل کام ھے۔

انکی قابلیت اور ذہانت کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے اس عہدہ پر تعینات کیا ھے۔ یہ نہایت ہی قابل و ایمان دار،نہایت ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں۔

رمضان المبارک میں لاہور کے 30 رمضان بازار کے انچارج کی زمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لاہور اویس چشتی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری کوشش ہوتی ھے کہ آج کا کام کل پر ادھورا نہ چھوڑا جائے۔
چاہے مجھے رات کے 12 بجے تک بھی کام کرنا پڑے- میں اپنے کام کو مکمل ایمانداری سے ملک و قوم کی خوشحالی اور عوام کے قیمتی وقت کو ضائع کیے بغیر سر انجام دے رہا ہوں۔

یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اویس چشتی کو اس عہدہ پر فائز ہوئے ابھی کچھ مہینے ہوئے ہیں۔
لاہور کی عوام انکے اخلاق اور بروقت کام کرنے پر بے حد خوش ہیں۔

اگر اویس چشتی جیسے تمام آفیسرز پاکستان میں ایمانداری اور زمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیں تو عوامی مسائل بلاتاخیر حل ہو سکتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لاہور اویس چشتی نے برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت اور انڈر گراؤنڈ نیوز کے سی ای او کا وفد کے ہمراہ آفس میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ اور پاکستان کا برطانیہ کیساتھ تجارت کے فروغ و دیگر شعبہ جات پر کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میاں شہباز شریف کا نام” بلیک لسٹ” سے نکالنےاور طبی بنیادوں پر علاج معالجہ کروانے کے لئےنہیں

Next Post

تمام 19 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ویکسینیشن رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share