Reg: 12841587     

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میںاوور سیز پاکستان فؤؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق چئیرمین پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں ملاقات کی

مانچسٹر سے چوہدری عارف پندھیر

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے ٹریڈ اورانوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کے ہمراہ اوور سیز پاکستان فؤؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق چئیرمین پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں ملاقات کی اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل بارے بات چیت کی اور بیرسٹر امجد ملک نے انہیں ظہرانہ بھی دیا۔

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے ٹریڈ اور انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کے ہمراہ اوورسیز پاکستانی فؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق چئیرمین ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر راچڈیل میں ملاقات کی اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مادر وطن کے لئے انکی بے لوث خدمات بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک نے بحیثیت چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی او پی ایف پاکستانی کمیونٹی کے لئے بے پناہ کام کیا جب میں دبئی میں قونصل جنرل تعنیات تھا تو انہوں نے وہاں کے دورے میں بھی کئے اور کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں انکا کردار مثالی تھا ان سے بات چیت میں کمیونٹی کے قانونی مسائل اور انسانی حقوق بارے ہم ملکر کمیونٹی کے لئے کام کریں گے۔

اس موقع بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا ہم نے پالیسی پر بات کی ہے اور کمیونیٹی کے مسائل سے عہدہ برا ہونے کیلئے بات چیت کی ہے کہ کیسے ہم مل کر کمیونیٹی کے مسائل حل کر سکتے ہیں ۔

مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات ٹریڈ اورانوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کا کہنا تھا کہ بر طانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا پاکستان میں کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیجتے میں اہم کردار ہے ہم بیرسٹر امجد ملک کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔

پاکستان کی درآمدات میں بر طانیہ حاصل کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اپنے چیمبر میں بیرسٹر امجد ملک نے پر تکلف ظہرانہ بھی دیا۔

اور بیرسٹر امجد ملک نے قونصل جنرل طارق وزیر اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کو خصوصی شیلڈز بھی دیں آخر میں سینئر صحافی عارف چودھری کے کزن اور بر طانیہ پاکستان کے مشہور بزنس مین مر حوم نسیم نیاز جنکی دو دن پہلے لاھور میں اچانک وفات ھو گئ تھی کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دوبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت 28 مئی یوم تکبیر پر میاں محمد نواز شریف کو خراج عقیدت پیش کی

Next Post

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا

Related Posts
Total
0
Share