دوبئی سے چیف رپورٹر
دوبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت 28 مئی یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم پاکستان اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اہتمام کیا کیا۔
مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔یو اے ای کے صدر غلام مصطفیٰ مغل،دوبئی کے چیئرمین شوکت محمود بٹ،چیف کوآرڈینیٹر مجید مغل،جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر و دیگر عہدیداران کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے جیالوں نے شرکت کی۔
جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اسحاق ڈار اور پاکستان سے احسن اقبال نے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے اپنے قائد کی قائدانہ سوچ اور ملک و قوم کے لیے کئے گئے اس اقدام پر انکو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس سے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند ھوا اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر منہ توڑ جواب دیا۔