Reg: 12841587     

منٹ مارگریٹا

تحریر : حکیم ریحان سالک

فائیوسٹار ہوٹلوں میں کچھ ایسے مشروبات بھی ملتے ہیں جو بہت آسانی سے اور سستے تیار ہوتے ہیں لیکن انکے نام مشکل اور قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے۔

ان میں سے چند مشروبات گرمیوں کیلئے بہت فائدہ بخش اور لذیذ ہوتے ہیں. ہم گاہے بگاہے آپ کو ان سے روشناس کرواتے رہیں گے. آج اس سلسلے کی پوسٹ منٹ مارگریٹا کے متعلق ہے۔

اجزاء و ترکیب:۔

پودینہ کے سبز پتوں کو پیس کر پیسٹ بنا کر فریج میں رکھ دیں۔
جب ضرورت ہو نکال کر درج ذیل طریقہ سے ڈرنک بنا لیں۔

اگر آپ نے چار گلاس بنانے ہیں تو دو بڑے چمچ (ٹیبل سپون) پودینہ کا پیسٹ یا اتنے ہی سبز پتے + دوچمچ چینی + برف باریک کوٹی ہوئی ایک کپ + چار عدد لیموں کا پانی اور چار گلاس سیون اپ یا سپرائٹ
سب کو جوسر میں ڈال کر دو تین منٹ جوسر چلا کر گلاسوں میں ڈال لیں. آپکا “منٹ مارگریٹا” تیار ہے۔

فوائد:۔

اس کو پیتے ساتھ ہی آپکے سینے میں ٹھنڈ پڑ جائے گی موسم گرما میں بہت فائدہ مند ہے. نظام ہضم کے لئے بہت مفید ہے بھوک لگاتا ہے اور کھانے کے بعد پینا کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
قبض کشا بھی ہے. طبیعت کے بھاری پن کو ختم کرتا ہے معدے کو ایکٹیو کرتا ہے۔

یہی چار گلاس آپ کو کسی بھی فائیوسٹار ھوٹل میں ایک ہزار کے پڑیں گے.. خود بناکر جگر، معدہ اور سینہ ٹھنڈا کریں اور مہمانوں کو پیش کر کے انکی گرمی دور کریں۔

—ہ——————————————————
طالب دعا
حکیم ریحان سالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

غلطی تسلیم کرنے تک پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی تجویز

Next Post

سیالکوٹ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سابق صدر انجمن تاجران کینٹ سیالکوٹ اور نائب صدر انجمن تاجران راجہ جیولرز کے ڈائریکٹر راجہ عارف محمود کیطرف سے کاروباری شخصیات و سنیئر صحافیوں کو دنویر ھوٹل کینٹ سیالکوٹ میں پر تلکف ظہرانہ دیا گیا

Related Posts
Total
11
Share