Reg: 12841587     

’آج رواں سال کا پہلا سورج گرہن‘

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

کراچی: رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہورہا ہے۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کے سربراہ  ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ سورج گرہن روس،گرین لینڈ ،شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا تاہم سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال  کے مطابق سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، چاند زمین سے دور ہونے کے باعث سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکے گا۔

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر شروع ہوا اور 3 بجکر 42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 4 بجکر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا، سورج گرہن کے دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور چیمبر نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دیں

Next Post

آکسفورڈ یونیورسٹی سے ملکہ الزبتھ کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

Related Posts

سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب…
Read More
Total
0
Share