Reg: 12841587     

اب سفر ایاٹا کے ٹریول پاس سے ہی ممکن ہوگا ایپ جلد دستیاب ہوگی

دبئی (بیورو رپورٹ)

انٹرنیشل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ’ڈیجیٹل ٹریول پاس‘ چند ہفتے میں مشرق وسطی میں دستیاب ہو گا۔ ایاٹا کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یورپ اور امریکہ نے سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے۔

وبا کی وجہ سے ایک برس سے زائد عرصہ تک مفلوج رہنے والی ایوی ایشن انڈسٹری کی بحالی کے لیے دنیا بھر کے ممالک کوشاں ہیں کہ بین الاقوامی سیاحت کی بہتری کی خاطر ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹس کو فروغ دیا جائے۔

اگرچہ ہوائی سفر سے متعلق ادارے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے ٹریول پاس نے خلیجی ایئرلائنز میں مقبولیت حاصل کی ہے تاہم ابھی تک عالمی سطح پر ویکیسینیشن کا کوئی ایک سرٹیفیکیٹ تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

ایاٹا کے سربراہ نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ ’ہمیں ایاٹا کے ٹریول پاس پر بہت مثبت فیڈ بیک ملا ہے۔ یہ آئندہ چند ہفتے کے دوران خلیجی خطے میں متعدد ایئرلائنز میں استعمال ہورہا ہو گا۔ خلیج کی اہم ایئرلائنز ایمریٹس، اتحاد ایئرویز اور قطر ایئرویز ابتدائی ایئرلائنز ہوں گی جو جولائی سے ایپلیکیشن کا استعمال شروع کریں گی، اس کے بعد سنگاپورایئرلائن سمیت دیگر ایئرلائنز بھی اسے استعمال کرنا شروع کریں گی۔

ایاٹا پاس موبائل ایپلیکیشن ہے جو مسافروں کو اپنی ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کے متعلق ثبوت پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل پاسپورٹ کا کام دے گی۔ اس میں موجود ویکسینیشن ہسٹری ایئرلائنز کے ساتھ امیگریشن عملے سے بھی شیئر کی جاسکے گی۔ گزشتہ ماہ یورپی یونین نے کورونا وائرس سے متعلق پاس کے متعارف کرائے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی تھی کہ اس سے موسم گرما میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

یورپی یونین کے 27 رکن ممالک ’ای یو ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفیکیٹ‘ کو یکم جولائی سے متعارف کرانا چاہتے ہیں تاکہ وبائی صورتحال کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں سے پیداشدہ سفری مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سیاحت کے حوالے سے اہم ممالک فرانس، یونان اور سپین نے اپنے ہاں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں نرمی کی ہے۔

امریکہ بھی جاپان سمیت متعدد ملکوں کے لیے عائد کردہ سفری پابندیاں نرم کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

7 ارکان اسمبلی کے پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے پر عائد پابندی ختم

Next Post

پشاور میں آزمائشی بنیادوں پر 5 جی سروس کا آغاز

Related Posts
Total
0
Share