Reg: 12841587     

پشاور میں آزمائشی بنیادوں پر 5 جی سروس کا آغاز

پشاور (نمائندہ خصوصی)

پشاور کے علاقے درشال میں آزماشی سینٹر میں 5 جی ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش کی گئی، جو انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا (کے پی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے درمیان معاہدے کا حصہ ہے۔

پشاور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس موقع پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کامیاب آزمائش میں ریموٹ سرجری کنسپٹ، کلاؤڈ گیمنگ اور پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز کا ایک جائزہ بھی شامل تھا۔ ڈھانچہ اور نظام ایک مرتبہ فعال ہوا تو ماہرین دور دراز علاقوں میں کام کرنے کے قابل بن جائیں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا نے اپنے الگ بیان میں کہا کہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان بھی آزمائش کے موقع پر موجود تھے۔ جن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں 5 جی سروسز کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 جی انٹرنیٹ کی اسپیڈ 4 جی کی اسپیڈ سے 10 گنا زیادہ ہوگی، پاکستان اس کی آزمائش ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 جی سے آرٹیفیشل آرمز بھی کام کرسکیں گے، ڈاکٹرز دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر ان آرمز کو کنٹرول کرسکتے ہیں، ایک ڈاکٹر چترال میں بیٹھ کر پشاور میں آپریشن کرسکتا ہےعاطف خان نے کہا کہ 5 جی کے حوالے سے منفی تصور غلط ہے اور 5 جی کے منفی پہلو پر کوئی تحقیق نہیں ہے، بہت سے ملکوں میں 5 جی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا بجٹ 12 سے 14 ارب روپے تک بڑھا رہے ہیں جو پہلے 43 کروڑ روپے تھا، صوبائی محکموں کو زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹائز کریں گے اور آئی ٹی سیکٹر کو بھی پروموٹ کریں گے۔ پشاور میں 40 کینال کا ڈیجیٹل کمپلیکس، ایبٹ آباد میں آئی ٹی، مردان میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون جبکہ سوات میں بھی آئی ٹی پارک بنے گا اور 25 کالجوں میں انٹرنیٹ مہیا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اب سفر ایاٹا کے ٹریول پاس سے ہی ممکن ہوگا ایپ جلد دستیاب ہوگی

Next Post

دبئی میں اپنی نوعیت کا پہلا فوراسٹار خواتین ہوٹل

Related Posts
Total
0
Share