Reg: 12841587     

’ والدہ کے ایک بولڈ پروگرام کے باعث 2 سال ملک سے باہر رہنا پڑا‘

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکار و میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کے بولڈ پروگرام کرنے کے باعث اہلخانہ کو 2 سال کے لیے ملک سے باہر رہنا پڑا۔

ندایاسر نے ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں ملک سے باہر زندگی گزارنے کے واقعے کو مداحوں سے شیئر کیا۔

ندا نے کہا کہ ’مجھے اندازہ ہے کہ وطن سے دور رہنے کی تکلیف کیا ہوتی ہے ، کیوں کہ جب میں چھوٹی تھی تو بہنوں اور والدہ کے ساتھ 2 سال جرمنی میں رہ چکی ہیں جب کہ والد اس دوران پاکستان میں ہی تھے‘۔

ان کا کہنا تھا ’کہ والدہ کے پاکستان ٹیلی ویژن چینل پر بولڈ پروگرام کرنے کے بعد ہمیں بہنوں کے ہمراہ ملک چھوڑنا پڑا، بعد ازاں میں نے رو رو کر امی کو پاکستان آنے کے لیے مجبور کیا‘۔

ندا نے مزید کہا کہ ’والد کی ملازمت پاکستان میں تھی تو انہوں نے کہا کہ وہ ملازمت چھوڑ کر پاکستان سے باہر کیسے جاسکتے ہیں‘۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بھی پردیس میں رہنے کی تکلیف برداشت کی ہے اس دوران چھوٹی چھوٹی باتوں پر ملک کی کیسے یاد ستاتی ہے اس کا اچھے سے اندازہ بھی ہے‘۔

خیال رہے کہ ندایاسر ٹیلی ویژن کی معروف مرحوم پروڈیوسر فہمیدہ نسرین اور ہدایت کار کاظم پاشا کی صاحبزادی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’چین سے چند روز میں کورونا ویکسین کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی‘

Next Post

’نیند میں اٹھ کر بیٹھنے اور باتیں کرنے کی عادت ہے’

Related Posts

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے سے متعلق کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے…
Read More

جانشین محدث سیالکوٹی سرمایہ اہلسنت مجاہد ملت حضرت علامہ صاحبزادہ پیر حامد رضا سیالکوٹی کو قانون سازاسمبلی آزادکشمیر کا ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جاتی ہے

لندن(بیوروچیف) قائدین واراکین مرکزی جماعت اہلسنت یوکے نے جانشین محدث سیالکوٹی کی کامیابی پر دلی خوشی ومسرت کا…
Read More
Total
0
Share