Reg: 12841587     

چین میں ایک ارب سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے بڑی کورونا وائرس ویکسینیشن مہم میں اپنے ایک ارب آبادی کو ویکسین لگادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد اب 38 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور بہت سارے ممالک اب بھی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں تاہم چند ممالک میں ویکسین مہم میں ایسی سرگرمیاں بھی سامنے آئی ہیں جن کا چند ماہ قبل تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

چین کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے جب عالمی سطح پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد ڈھائی ارب سے زائد ہوچکی ہے۔

وائرس کے خلاف کامیاب لڑائی میں چین کی ویکسینیشن کی مہم ابتدائی طور پر سست روی کا شکار رہی تھی تاہم اس کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

شفافیت کی کمی اور ویکسین کے اسکینڈلز بھی بہت سارے لوگوں میں مزاحمت کا باعث بنا ہے۔

رواں ماہ کے آخر تک حکام نے چین کے 40 فیصد تقریباً ایک ارب 40 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا ہے۔

چند صوبوں میں لوگوں کو اس ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے مفت ویکسین دی جارہی ہے۔

وسطی انہوئی صوبتے کے رہائشیوں کو ویکسین لگوانے پر مفت انڈے دیے گئے ہیں جبکہ بیجنگ کی عوام کو شاپنگ کوپن دیے گئے۔

جہاں وائرس کے خلاف چین کی کامیابی قابل ستائش ہے وہیں اس کے برعکس برازیل ہفتے کے روز 5 لاکھ سے زائد اموات رپورٹ کرنے والا امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

Next Post

گوجرانوالہ میں پہلی بار ٹیپ بال لیگ کھیلی جائے گی

Related Posts
Total
0
Share