Reg: 12841587     

فیملی کورٹ سے جاری خلع کے فیصلے ناقابل اپیل ہوتے ہیں: لاہور ہائیکورٹ

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

لاہور ہائیکورٹ نے خلع سے متعلق قانونی نکات پر فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ہربنس پورہ کے شہباز نے بیوی فاخرہ کی جانب سے خلع کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی جس پر جسٹس احمد ندیم ارشد نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

شہری شہباز نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ فیملی کورٹ لاہور نے میری مرضی کے بغیر خلع کا فیصلہ دیا، شادی بچانے کے لیے بیوی سے معافی مانگنے کو تیار تھا اور معافی مانگنے سے قبل فیملی کورٹ نے خلع کا فیصلہ دے دیا۔

خاتون فاخرہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ خاوند تشدد کرتا ہے لہٰذا ساتھ نہیں رہ سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہےکہ فیملی کورٹ سے جاری خلع کے فیصلے ناقابل اپیل ہوتے ہیں اور فیملی کورٹ ایکٹ کے تحت اپیل کا حق نہ دینا بیوی کو لمبی مقدمے بازی سے بچانا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جہاں قانون میں اپیل کا حق نہ ہو وہاں ہائیکورٹ میں شہادتوں کی دوبارہ جانچ کیلئے درخواست بھی ناقابل سماعت ہوتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا بیوی کو خاوند کے ساتھ رہنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’صوبوں کو ویکسین منگوانے کیلئے وفاق کی این او سی درکار نہیں‘

Next Post

دالبندین کے قریب ڈاکوؤں کا بینک گاڑی پر حملہ، 5 کروڑ روپے چھین کر فرار

Related Posts

معروف مذہبی و سماجی شخصیت یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر برطانیہ کے صدر افضل ملک کا پاکستان سے دبئی پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا

دبئی (بیورو رپورٹ) معروف مذہبی و سماجی شخصیت یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر برطانیہ کے صدر افضل…
Read More
Total
0
Share