Reg: 12841587     

’صوبوں کو ویکسین منگوانے کیلئے وفاق کی این او سی درکار نہیں‘

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ صوبوں کو ویکسین منگوانے کے لیے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مراد علی شاہ صاحب غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، وزیرصحت نے کئی مہینے پہلے آپ کو بتایا تھاکہ آپ پرویکسین منگوانے کیلئے کوئی پابندی نہیں اور ویکسین منگوانے کیلئے آپ کو وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے۔

دوسری جانب این سی او سی نے ویکسی نیشن کے اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 3 لاکھ 75 ہزار159 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں ایک کروڑ 38 لاکھ59 ہزار523 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

Next Post

فیملی کورٹ سے جاری خلع کے فیصلے ناقابل اپیل ہوتے ہیں: لاہور ہائیکورٹ

Related Posts
Total
0
Share