Reg: 12841587     

روچڈیل کونسل کے چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد نے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کے اعزاز میں ایسٹرن ریسٹورنٹ روچڈیل میں پر تکلف عشائیہ دیا

روچڈیل سے بیورو رپورٹ

چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد نے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کے برطانیہ واپسی پر ایسٹرن ریسٹورنٹ روچڈیل میں پر تکلف عشائیہ دیا۔

خالد چوہدری کے ہمراہ سابق میئر کونسل آف روچڈیل کونسلر محمد زمان،کونسلر آفتاب حسین بھی موجود تھے۔کونسلر شکیل احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسی کے اعزاز میں عشائیہ دینا اور کسی کو عزت و احترام کیساتھ مدعو کرنا ہمارے کلچر و معاشرے اور خاندان میں پرانی روایت ہے۔

اس سے مل بیٹھ کر آپس میں حالات و واقعات اور دیگر امور پر گپ شپ کا موقع بھی ملتا ہے اور آپس کے تعلقات کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
اسی طرح سابق میئر کونسلر محمد زمان اور کونسلر آفتاب حسین نے کہا کہ برطانیہ ہمارا ملک ہے اور یہاں پر مقیم کشمیری و پاکستانی ہی آپس میں رشتہ دار و دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔

ان کیساتھ جتنا ہو سکے روابط قائم کرنے چاہیے۔ کیونکہ ان سے ہی ہمیں اپنوں جیسی خوشبو ملتی ہے۔ اس طرح ہمیں اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں کو مدعو کرتے رہنا چاہیے۔تاکہ ایک دوسرے کے حالات زندگی پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع مل سکے۔

خالد چوہدری نے معزز میزبان سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر شکیل احمد کا پر تکلف عشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ملک میں جہاں لوگوں کی مصروفیات دوسرے ممالک کے لوگوں سے ستر فیصد سے بھی زائد ہوں۔

میں سمجھتا ھوں کہ کسی کو اپنا قیمتی دینا اور بالخصوص مدعو کرنا بڑی مشکل بات ہے۔کیونکہ کونسلر شکیل احمد نہ صرف سیاست کرتے ہیں یہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کے علاؤہ اپنے کاروبار کو بھی وقت دیتے ہیں۔میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ اتنی مصروفیت کے باوجود انھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے اور میرے ساتھیوں کو پرتکلف عشائیہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لندن کا مادام تساؤ میوزیم اب دبئی میں

Next Post

بر طانیہ کے ممتاز قانون دان او پی ایف گورنرز باڈی کے ابو چئیرمین پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افئیرزکا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share