Reg: 12841587     

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سے شادی کرلی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

پاکستان کی متنازع شخصیت اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی۔

جیویب سےرکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام  اور شادی کی تفصیلات  کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا گیا تھا۔

حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ سے متعلق غیر ملکی ویب سائٹ  نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پہلے سے ایک شادی ان کے کزن سے ہوئی تھی جس سے حریم کی بیٹی بھی ہے تاہم حریم شاہ نے جیو ویب سے گفتگو میں اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہےکہ یہ ان کی پہلی شادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ بھر میں تمام مزارات کھول دیے گئے

Next Post

کاش گووندا جیسا بیٹا ہوتا، اہلیہ سنیتا کی خواہش

Related Posts
Total
0
Share