Reg: 12841587     

ضمنی الیکشن پی پی 38 سیالکوٹ میں الیکشن کمپئن اپنے عروج پر

مزمل حسین (سیالکوٹ )

چوہدری محمد الیاس نے اپنے گاؤں( سدرہ بدرہ) یونین کونسل میانی میں سنیئر سیاستدان سیالکوٹ چوہدری ارمغان سبحانی ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن اور امیدوار برائے ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری طارق سبحانی کا سدرہ بدرہ پہنچنے پر اپنے ساتھیوں سمیت والہانہ استقبال کیا۔

چوہدری محمد الیاس اور ان کے ساتھیوں نے مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا۔

چوہدری محمد الیاس نے سدرہ بدرہ کے لوگوں کو اکھٹا کر کے پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنے پر زور دیا۔

جبکہ سنیئر سیاستدان ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی اور امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی نے پنڈال میں موجود لوگوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

ہم نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا،غریب و مظلوم کا ساتھ دیا،اپنے ساتھیوں کو نہ کبھی مایوس کیا اور نہ کریں گئے۔

ہم آپکے مسائل کو حل کروانے کے لیے بھر پور کوشش اور دن رات ایک کر دیں گئے۔ہمیں پتہ ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ملک میں بےروز گاری،غربت،مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور کرپشن اپنے عروج پر ہے۔28 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر وریو خاندان سے پیار اور انکی خدمات کا ثبوت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

محکمہ ہائی وے کے نا اہل افسران

Next Post

دعوہ اینڈ آؤٹ ریچ آفس اور یو کے اسلامک مشن برمنگھم

Related Posts
Total
1
Share