Reg: 12841587     

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ستمبر کی 9 تاریخ کو بلدیاتی الیکشن ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بیورورپورٹ (سیالکوٹ)

متوجہ ہوں! الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان
الیکشن پبلسٹی کا ضابطہ اخلاق؛؛

سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے درج ذیل سائز سے بڑے پوسٹر، پمفلیٹ، بینر اور پوٹریٹ پر پابندی ہو گی۔

پوسٹر سائز : 18 انچ × 23 انچ

پمفلٹ سائز: 9 انچ × 6 انچ

بینرسائز: 3 فٹ × 9 فٹ

پوٹریٹ سائز: 2 فٹ × 3 فٹ

سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے دیوار، یا کسی عمارت پر پوسٹر، پمفلٹ یا کوئی مٹیریل چسپاں کرنے پر پابندی ہوگی۔

کسی سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے کسی انتخابی مٹیریل پوسٹر، پمفلٹ بینر پر کسی سرکاری ملازم کی تصویر لگانا منع ہے۔

پرنٹنگ صرف ٹیکس رجسٹر پرنٹر سے کروائی جائے گی اور مٹیریل پر پرنٹنگ کمپنی کا نام واضح درج ہونا چاہیے۔

پبلسٹی مٹیریل پر تصویر صرف اور صرف امیدوار کی ہوگی۔

فلیکس مٹیریل کا استعمال کسی بھی طرح سے منع ہے۔ بینر یا دیگر میٹیریل صرف کپڑے کا بنا ہو سکتا ہے۔

امیدوار کے حق میں کوئی بھی بینر، پوسٹر یا پمفلٹ کسی ورکر کی طرف سے ہو وہ بھی امیدوار کے انتخابی کھاتے/بجٹ میں شمار ہوگا۔

ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Next Post

بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو عالمی برادری اور فیٹف کے نوٹس میں لایا جائیگا: پاکستان

Related Posts
Total
0
Share