مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)
راولپنڈی: کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کو احساس راشن پروگرام میں شامل کرلیا گیا۔
وفاقی حکومت کے پاورٹی ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن نے احساس راشن ریاست پروگرام میں ماہانہ راشن میں سبسڈی رعایت کیلیے وفاق پاکستان اور چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے تمام سرکاری اداروں کے ایسے تمام ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ جن کی ماہانہ تنخواہیں 50 ہزار روپے سے کم ہیں۔
ایسے کم تنخواہ والے ملازمین کو 4 آئٹمز آٹا، گھی، آئل اور دالوں کی خریداری پر ماہانہ 1 ہزار روپے کی سبسڈی رعایت دی جائے گی، سرکاری ملازمین کو یہ رعایت یوٹیلیٹی سٹورز اور گلی محلوں میں رجسٹرڈ شدہ کریانہ شاپس سے دی جائیں گی۔
وفاقی اس ڈویژن کی طرف سے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو باقاعدہ لیٹر جاری کیا گیا ہے جن میں ایسے تمام ملازمین کا فوری ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی حکومت نے اس سبسڈی اسکیم کیلیے2 کروڑ خاندانوں کو رجسٹر کرلیا ہے۔