مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عید الاضحیٰ سے قبل آگاہی مہم شروع کردی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائیرپورٹس کے اطراف فلائٹس سیفٹی آگاہی مہم سے متعلق بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جس میں عوام کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر آگاہی فراہمی کی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ عید الاضحیٰ پر ائیرپورٹس کے اطراف گوشت کے ٹکڑے نہ پھینکیں، آلائشیں اور گوشت کے ٹکڑے ائیرپورٹ کے اطراف پھینکنے سے پرندے آتے ہیں، پرندے جہازوں سے ٹکرانے سے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔