Reg: 12841587     

دعوتوں کی رونق بڑھائیں پنجابی ڈش ’ کنا گوشت ‘سے

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

’کنا گوشت ‘درحقیقت پنجاب کے شہر چینیوٹ کی مقبول ڈش ہے جو عام طور  پر گھروں میں کم شادی بیاہ کی تقریبات میں زیادہ شوق سے تیار کیا جاتا ہے۔

اس عید پر کیوں نا دعوت کے دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے کناگوشت کا انتخاب کیا جائے؟

تو آئیے جانتے ہیں کناگوشت تیار کرنے کے لیے آپ کو کون سے اجزاء درکار ہوں گے اور پنجابی شادیوں کی یہ مشہور ڈش کیسے تیار کی جائےگی۔

اجزاء:۔

بکرے کاگوشت:2 کلو، ثابت زیرہ: 4چائے کے چمچ، سرخ مرچ پاؤڈر: 12 چائے کے چمچ، ہلدی پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ، پیاز درمیانی4 عدد کاٹ لیں: ادرک پیسٹ : 12 چائے کے چمچ، لہسن پیسٹ: 4 چائے کے چمچ، دھنیا پاؤڈر: 8 چائے کے چمچ، نمک: 2 چائے کے چمچ، آٹا :4چائے کے چمچ، پانی:2 کپ، گھی:4 کپ

ترکیب

مٹکے میں گھی گرم کرنے کے لیے گوشت دھوکر ڈال دیں،لہسن پیسٹ چار کپ میں حل کرکے ڈال دیں، اس کے بعد دھنیا پاؤڈر ، ہلدی پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈ ، نمک اور پیاز ڈالیں، اسے آدھا گھنٹہ پکائیں پھر اس میں ادرک پسی ہوئی ڈال کر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو گوشت کو بھون لیں، جب گوشت بالکل گل جائے تو پانی ابال کر اس میں ڈالیں، اب آٹے کو پانی میں ایک کپ پانی میں حل کرکے ڈالیں جب ابلنے لگے تو کالا زیرہ ڈال کر 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں، جب تیل نظر آنے لگے تو چولہا بند کردیں۔

مزیدار کناگوشت تیار ہے مہمانوں کے آگے گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایک صحت مند فرد ایک دن میں کتنا گوشت کھا سکتا ہے؟

Next Post

بکراعید کا مزہ دوبالا کرتے ’مٹن تکے‘

Related Posts
Total
0
Share