Reg: 12841587     

ہاتھی کی کچرا کوڑے دان میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

بچپن سے ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ کسی بھی چیز کے ریپرز کو ڈسٹ بن میں ڈالیں لیکن اس کے باجود سڑکوں پر جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اس بات کا ثبوت ہے ہم اس سیکھ کو آج تک نہ اپناسکے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے  جس میں ہاتھی ایک گھر کے آگے کی زمین سے کچرا اٹھا کر کوڑے دان میں ڈال رہا ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی فوٹوگرافر مانو مانگلانی کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

فوٹوگرافر نے چند سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو پوسٹ شیئر کی اور لکھاکہ یہ ایک خوبصورت ویڈیو ہے، امید ہے ہم سب جانور سے سبق سیکھیں گے۔

مانو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ بہترین مستقبل کے لیے اپنے اردگرد کو صارف ستھرا رکھیں۔

فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو چند گھنٹوں میں کئی ہزار بار نہ صرف پسند کیاجاچکا ہے بلکہ ویڈیو میں موجود ہاتھی کی سمجھداری پر تجزیے بھی کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہباز شریف ماضی بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: شیخ رشید

Next Post

روزنامہ امت کے مدیر اعلیٰ رفیق افغان انتقال کر گئے

Related Posts
Total
0
Share