Reg: 12841587     

بزرگ شہری کی ٹانگوں سے ’سانپ‘ لپٹ گیا؟

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

سڑک سے گزرنے والے بزرگ شہری نے ٹانگوں سے لپٹتے خطرناک سانپ کو ہاتھوں سے پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، ضعیف شہری کے حیران کن اقدام کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شہری کی ٹانگوں پر طویل القامت انتہائی خوفناک سانپ لپٹا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ سڑک کنارے کھڑے شہری کی ٹانگوں سے لپٹا ہے، دراصل عمر رسیدہ شخص سڑک کنارے چلتا ہوا اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ اچانک خوفناک سانپ نے بزرگ شہری پر حملہ کردیا اور ان کی ٹانگوں سے لپٹ گیا۔

شہری نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کا منہ اپنے ہاتھوں میں دبا لیا لیکن تب تک سانپ ان کی ٹانگوں کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکا تھا۔

ویڈیو میں ایک اور شخص بھی نظر آرہا ہے جو سانپ کو ضعیف شخص کی ٹانگوں سے نکالنے میں مدد کررہا ہے۔

تھوڑی دیر کی محنت کے بعد سانپ ٹانگوں سے الگ ہوا تو بزرگ شہری نے خوفناک جانور پر اپنے غصّے کا اظہار کرتے ہوئے سانپ کی گردن اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر موڑ دی۔

ضعیف شخص نے سانپ سے بدلہ لینے کےلیے اپنی لاٹھی سے اس پر حملہ کرکے اسے مار ڈالا، جس پر کچھ شہریوں نے بزرگ شخص پر برہمی کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے بزرگ شخص کی بہادری پر داد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کامیاب زندگی کیلئے ان اصولوں پر ضرور عمل کریں

Next Post

تالاب کا پانی پُراسرار طور پر سبز کیوں ہے؟ چونکا دینے والا انکشاف

Related Posts

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

لندن (عارف چودھری ) میڈیا سے بات کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سی ای او اور آکسفورڈ یونیورسٹی…
Read More

میرپور میں زلزلے کے جھٹکوں کا تسلسل سے آنا تشویش ناک ہے فوری طور پر میرپور میں جیولوجیکل سروے کروایا جائے, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد…
Read More
Total
0
Share