Reg: 12841587     

سانحہ سیالکوٹ:گرفتار ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کیس کی روزانہ سماعت جیل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جیل میں جا کر ہی کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کے باقاعدہ احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔

سیالکوٹ فیکٹری واقعے میں گرفتار ملزمان کے جیل میں ٹرائل کے لیے ڈی پی او نے عدالت کو وزات داخلہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ کی ایک اسپورٹس فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے مذہبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل میں روزانہ سماعت کا فیصلہ

Next Post

ٹانک: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، اہلکار شہید

Related Posts
Total
0
Share