Reg: 12841587     

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں برقرار رکھنےکا فیصلہ سیاسی قرار دیدیا

بیورو چیف ( لندن)

برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ 

ایک بیان میں ناز شاہ نے کہاکہ حکومت نے پہلے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر بھی تاخیر کی ۔ 

ناز شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو تاخیر سے ریڈ لسٹ میں ڈالنےکی وجہ سے برطانیہ کو ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا کرنا پڑا ۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ کی کم شرح کے باوجود پاکستان کو مسلسل ریڈ لسٹ میں رکھا جارہا ہے ، حکومتی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر مبنی ہے جس میں سائنس کو بدستور نظر انداز کیا گیا ۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے گڑھ بھارت کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں بدستور موجود ہے حالانکہ پاکستان میں کورونا کیسز بھارت سے کہیں زیادہ کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق امریکی وزیر خارجہ کو تحفے میں ملنے والی شراب کی بوتل غائب

Next Post

ویکسین لگوائے بغیر دفتر کیوں آئے؟ سی این این نے تین ملازمین کو فارغ کردیا

Related Posts
Total
0
Share