Reg: 12841587     

جولائی میں مہنگائی کی صورتحال کیا رہی؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 24.9 فیصد ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں شہری علاقوں میں مہنگائی 4.47 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.17 فیصد بڑھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جولائی میں سبزیاں 25.14 فیصد، پیاز 13.65، دال چنا 13.87، آلو 10.87، خوردنی تیل 7.66 اور گھی 5.11 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں چنے 5.36 ، دال مسور 9.01، دال ماش 9.73 ، دال مونگ 2.67، آٹا 6.34، چائے 8.98، چکن 3.02، پھل 7.11 اور ٹماٹر 12.46 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ جولائی میں چکن 3.02 فیصد، پھل7.11 اور ٹماٹر 12.46 فیصد سستے ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد: راول ڈیم کے اسپل ویز چند دنوں میں دوسری بار کھول دیےگئے

Next Post

یوٹیوب کی مدد سے شہری کو اپنی ناک کی سرجری کرنا مہنگا پڑگیا

Related Posts
Total
0
Share