دبئی (بیورو رپورٹ)
امارات نے ان تمام رہائشیوں کے اقاموں میں 9 دسمبر 2021 تک توسیع کردی ہے جو وبا اورسفری بندش کی وجہ سے ملک سے باہر پھنسے ہوئے تھے اور ان کے ویزے ایکسپائرہوچکے تھے۔
انہیں یہ توسیع خودکار طریقے سے دی گئی ہے جس میں ایک ماہ کا اضافی وقت بھی شامل ہیں۔ تاہم ان افراد کو امارات واپسی کے 90 روز کے اندراپنے ویزوں کی تجدید کرانا ہوگی۔
اس کے علاوہ وہ افراد بھی واپس آسکتے ہیں جن کو امارات سے گئے 6 ماہ یا اس سے زائد ہوچکے ہیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق واپسی کے لئے آئی سی اے کی منظوری لازم ہے اور وہ https://amer.gdrfad.gov.ae/visa-inquiry ویزے سے متعلق امر سینیٹر کی ویب سائٹ سے تصدیق کرلیں ۔