بیورو چیف سیالکوٹ (چوہدری عدنان افتخار )
سیالکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات سابقہ (یو سی ناظم میانی سیالکوٹ )چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور چوہدری عظمت اللہ وریاہ کی رہائش گاہ شتاب گڑھا پر برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور صحافی چوہدری خالد محمود ہنجرا نے ملاقات کی ۔
سیاسی و کاروباری شخصیات کے درمیان سیاسی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – پاکستانی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے میں درپیش مشکلات کے علاؤہ بیرون ملک خریداروں کے رجحان میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔
چوہدری خالد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرنسی ڈالر اور دیگر بیرونی کرنسی کے مقابلے میں اپنی قدر دن بدن کھو رہی ہے جب تک اس پر قابو نہ پایا گیا تب تک پاکستانی صنعتکار اور ایکسپورٹرز کی پریشانیو اور مشکلات میں اصافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔
چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور چوہدری عظمت اللہ وریاہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ملکی معیشت کو لاحق خطرات سے نکالنا اور صنعتکاروں و ایکسپورٹرز کے ہاتھوں کو مضبوط بنانے پر اولین ترجیح دینی چاہیے تاکہ ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو اور ملک میں روزگار کے مزید مواقع فراہم ہوں۔