Reg: 12841587     

وزیراعظم کو ترک صدرکا ٹیلی فون، افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بین الاقوامی سفارتی عملے کےکابل سے انخلا میں تعاون کر رہے ہیں،قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

اعلامیےکے مطابق دونوں رہنما قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد صورتحال پردوبارہ مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے بات چیت کے دوران افغان تنازع کے سیاسی حل کےلیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکا فیصلہ عالمی رائے عامہ کو دیکھتے ہوئےکرینگے، شاہ محمود

Next Post

افغانستان سے آنیوالے پاکستانی مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کے بغیر فضائی سفر کی اجازت

Related Posts
Total
0
Share