مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز
افغانستان کی صورت حال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کے بغیر آنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی مسافروں کی فوری وطن واپسی میں آسانی کے لیےکیا گیا ہے۔
نئے حکم نامے کے تحت افغانستان سے آنے والی خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آرٹیسٹ کی شرط فی الحال معطل کر دی گئی ہے، تاہم ان مسافروں کا پاکستان پہنچنے پرپی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔
سول ایوی ایشن کے مطابق افغانستان سے18 اگست تک پرواز سے 72گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفرکیا جاسکتا ہے۔