نمائندہ خصوصی(لاہور)
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ سے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے عثمان بزدار نے کہا کہ احسن سلیم بریار کی کامیابی ریاست مخالف بیانیے کی شکست ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سے نو منتخب رکن اسمبلی نے بھی ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے انہیں مبارکباد دی۔