Reg: 12841587     

پانی، سورج اور ہوا سے طیاروں کا ایندھن بنانے والا انوکھا ٹاور

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

فضائی سفر کے دوران خارج ہونے والے ذرات ماحول میں کاربن آلودگی کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بنتے ہیں۔

مگر یورپ میں ایسے ایندھن کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جو کاربن فری ہو۔

اس مقصد کے لیے محققین نے ایک سسٹم تیار کیا ہے جس کی آزمائش جاری ہے جو پانی، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سورج کی روشنی کے ذریعے طیاروں کے لیے کیروسین فیول تیار کرنے کے قابل ہوگا۔

ویسے اس خیال پر کافی عرصے کام کیا جارہا ہے کہ ہوا سے ہی طیاروں کے لیے جیٹ فیول تیار کیا جاسکے مگر اب جاکر اس پر پیشرفت ہوئی ہے۔

سوئس فیڈرل انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ایلڈو اسٹینفیلڈ نے کہا کہ ہم نے پہلی بار ثابت کیا ہے کہ پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سولر ٹاور سسٹم کے ذریعے کیروسین فیول میں بدل جاسکتا ہے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں ایوی ایشن کا 5 فیصد حصہ ہے، کیونکہ طیاروں کے لیے روایتی ایندھن پر انحصار کیا جاتا ہے اور ابھی طویل کمرشل پروازوں کے لیے کوئی ماحول دوست متبادل موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خام ایندھن کی بجائے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھی سینیتھک کیروسین تیار کرسکتے ہیں، اس ایندھن سے جیٹ انجن سے کاربن کا اخراج بہت کم ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وجہ سے یہ کاربن فری ایندھن ہے بالخصوص اگر ہم کاربن ڈائی آکسائیڈ کو براہ راست فضا سے حاصل کرکے استعمال کریں، ہمیں توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا ممکن ہوگا۔

اسی انسٹیٹوٹ کے زیرتحت مزید پراجیکٹس پر بھی کام کیا جارہا ہے جن کا مقصد ایسے سسٹمز تیار کرنا ہے جو فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو چوس سکیں، جس کے بعد اسے ایندھن کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

اسپین میں ایک پراجیکٹ کے تحت ایک ٹاور تعمیر کیا گیا ہے جس میں 169 سولر پینلز نصب ہیں، جو سولر ریڈی ایشن کو اکٹھا کرکے ٹاور کے اوپر موجود سسٹم میں منتقل کرتے ہیں۔

جہاں حرارت اور ریڈی ایشن کے ملنے سے کیمیائی ردعمل پیدا ہوتا ہے، اس عمل سے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سینیتھک گیس میں بدل جاتے ہیں، جس کو بعد میں گیس میں بدل کر سیال ایندھن جیسے کیروسین یا ڈیزل میں بدلا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ کے نامور ڈاکٹر عبد السعید مرحوم کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے راچڈیل کیسل مییر ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔

Next Post

چینی کمپنی کی اسٹیئرنگ وہیل کے بغیر چلنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی متعارف

Related Posts
Total
0
Share