Reg: 12841587     

بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

دبئی (بیورورپورٹ)

بحرین نے پاکستان اور دیگر تین ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے اوراس کا اطلاق 3 ستمبر سے ہوگا۔

بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے دیگر ممالک میں انڈیا، پانامہ اور ڈومینیکن رپبلک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل ٹاسک فورس کی اجازت کے بعد سول ایوی ایشن افیئرز نے گورنمنٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے بحرین کے سفر کے لیے ریڈ لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ بیان کے مطابق ریڈ لسٹ سے ہٹائے گئے ممالک کے ان مسافروں کے لیے آمد سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں جن کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس کو تسلیم کیا گیا ہے۔ تاہم مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات کی سرکاری تیل کمپنی کا 4 پاکستانی کمپنیوں سے معاہدہ

Next Post

مسافر کیا دبئی لا اور لے جاسکتے ہیں اور کیا نہیں ؟

Related Posts
Total
0
Share