دبئی (بیورورپورٹ)
دبئی کسٹم حکام کے مطابق دبئی آمد یا روانگی کے وقت مسافروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے پاس موجود رقم ڈیکلئر کریں تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکام کے مطابق یہ اشیا کسی بھی قسم کی کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہیں اس سے زائد پر انہیں کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
ذاتی تحائف جس کی مالیت 3 ہزار درہم سے زائد نہ ہو سگریٹ جن کی تعداد 400 سے زائد نہ ہو
سیگار جن کی تعداد 50 سے زائد نہ ہو تمباکو جس کی مقدار 500 گرام سے زائد نہ ہو۔
دبئی کسٹمز نے تمام آنے اور جانے والے مسافروں (جن کی عمر اٹھارہ برس یا اس سے زائد ہو) سے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس 60 ہزار درہم یا اس سے زائد رقم ہے تو وہ اسے ڈیکلئر کریں اس میں کیش، چیک اور جیولری شامل ہیں۔ جبکہ اٹھارہ برس سے کم عمر مسافروں کے پاس موجود رقم ان سے ساتھ سفر کرنے والے سرپرست کی رقم میں شامل تصورکی جائے گی۔
تحائف
ایسے تحائف جو تجارتی مقاصد میں استعمال نہ ہوں ان پر کسٹمز ڈیوٹی لاگو نہیں ہوگی
ان اشیا کی پیشگی منظوری لازم ہے!
پالتو جانور، مووی و ایونٹس کیمرے اوران کے آلات، پرنٹ اور میڈیا سے متعلق اشیا، میک اپ پروڈکٹ، کھانے پینے کا سامان بشمول منجمد گوشت ، وائرلیس آلات اور ڈرون۔
ادویات
مسافر اپنے زیراستعمال تین ماہ کی دوائیں لاسکتے ہیں جو کسی بھی مستند اسپتال یا ڈاکٹر کی لکھی ہوئی ۔ اس کے لئے نسخہ لازم ہے۔ نسخہ پر مسافر کے مرض کی کیفیت واضح طور پر لکھی ہوں جبکہ دوا اصل پیکنگ میں ہونا چاہئے جس پر ایکسپائری بھی واضح طور پر تحریر ہو۔
نسوار پان اور دیگر منشیات ممنوع ہے۔
دبئی کسمٹز کے ڈائریکٹر پسنجر آپریشن ڈیپارٹمنٹ ابراہیم کمالی کے مطابق مسافر آئی ڈیکلیر نامی ایپ پر اپنی اشیا اندارج کرسکتے ہیں اس سے ان کا قیمتی وقت بچے گا۔
انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ کسی اور کا سامان لانے یا لے جانے سے گریزکریں تاکہ انہیں کسی قسم کی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔