ریاض(بیورو رپورٹ)
سیکریٹری حج و عمرہ ھشام سعید نے کہا ہے کہ محرم 1443 ھ (گزشتہ ماہ) کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے 6 ہزارعمرہ ویزے جاری کیے گئے۔
العربیہ چینل کے سپیشل پروگرام ’نشرۃ الرابعۃ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری حج وعمرہ نے مزید کہا ’ وزارت حج و عمرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عمرہ، نماز اور زیارت کے لیے آنے والوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کوشاں ہے۔
ھشام سعید کا کہنا تھا کہ ربیع الاول، رجب اور رمضان میں عمرہ موسموں کے دوران بڑے پیمانے پرعمرہ زائرین کا خیرمقدم کیا جائے گا۔اس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں- بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے ’محفوظ عمرہ‘ پروگرام کا نمونہ پیش کیا جارہا ہے۔
سیکریٹری حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ عمرہ کمپنی کے ذریعے پیش کیے جانے والے ’محفوظ عمرہ پروگرام ‘ کا مقصد زائرین کو مملکت میں قیام کے دوران ہرطرح کی سہولتیں میسر ہوں۔
سیکریٹری حج و عمرہ نے کہا کہ لائسنس یافتہ ہوٹلوں پر پابندی ہے کہ وہ عمرہ زائرین سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کرائیں۔اس ضمن میں ہوٹلوں کو ایس او پیز سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ہوٹلوں اور بسوں میں محفوظ آمد ورفت کا سسٹم اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔