Reg: 12841587     

ڈبلیو ایچ او کی منظورکردہ ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کی 12 ستمبر سے امارات مشروط واپسی

دبئی (خصوصی رپورٹ)

امارات نے 12 ستمبر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اقامہ ہولڈرز کو آنے کی مشروط اجازت دے دی ـ اماراتی اقامہ ہولڈرزکے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کوبنیادی شرط قرار دیا گیا ہےـ

اخبار ’امارات الیوم‘ کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے اقامتی امور اور ہنگامی حالات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن ممالک سے مسافروں کی آمد پرپابندی عائد تھی ان میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، بھارت ، نیپال ، سری لنکا ، ویتنام ، زامبیا ، کونگو، سیر الیوان ، لیبیریا ، جنوبی افریقی نائیجریا اور افغانستان شامل ہیں ـ

مذکورہ ممالک سے تارکین کی آمد پر عارضی پابندی کو 12 ستمبر 2021 سے ہٹایا جارہا ہےـ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک کے اقامہ ہولڈرز کو چاہئے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہوں ـ

ان اقامہ ہولڈر سے کہا گیا ہے کہ وہ امارات کے سفر سے قبل وہ آن لائن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اپنی معلومات درج کرائیں جن میں ویکسینیشن کا ثبوت ہو ـ اتھارٹی کی جانب سے ان افراد کو ہی امارات آنے کا این او سی جاری کیا جائے گا جو مطلوبہ شرائط پوری کرتے ہوں ـ

امارات آنے والے اقامہ ہولڈرغیر ملکیوں کے لیے پی سی آر کا ٹیسٹ بھی پیش کرنا لازمی ہے جو سفر سے 48 گھنٹے کا ہو ـ پی سی آر ٹیسٹ منظورشدہ لیب سے ہی کرایا جائے جو کیو آرکوڈ جاری کرتی ہیں ـ امارات آنے کےلیے جہاز میں سوار ہونے سے قبل ’ فوری پی سی آر‘ کرانا ضروری ہے جبکہ امارات پہنچنے پر چوتھے و آٹھویں دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا ـ

ٹیسٹ سے 16 برس سے کم عمر مستثنی ہوں گےـ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اقامہ ہولڈرز جنہوں نے ویکسین کی دونوں منظور شدہ خوراکیں لی ہوئی ہیں مگر ان کا اقامہ ایکسپائر ہوچکا انہیں چاہئے کہ وہ متعلقہ ادارے سے امارات داخل ہونے کے لیے نیا اجازت نامہ حاصل کریں اور امارات آنے کے بعد متعلقہ ادارے سے رجو ع کرنے پر ان کے اقامتی معاملات درست کئے جائیں گےـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سینیئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے

Next Post

ربیع الاول سے بڑے پیمانے پر بیرونی عمرہ زائرین کی آمد متوقع

Related Posts
Total
0
Share