Reg: 12841587     

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح چار بجے سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی سفر کیلئے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق ریڈ لسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، عمان، بنگلا دیش اور کینیا بھی شامل ہیں۔

ٹیلی گراف کا کہنا ہے کہ اگلے بدھ (22 ستمبر) سے ان ممالک سے برطانیہ آنے والے ہوٹل میں قرنطینہ کیے بغیر گھروں میں جا سکیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتاہوں کہ پچھلے 5 ماہ بہت سے لوگوں کیلئے کتنے  مشکل تھے، 

ریڈ لسٹ سے نکلنے کے بعد مکمل ویکسین شدہ افراد کو پاکستان سے برطانیہ آنے پر قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کو 10 دن کیلئے ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑتا ہے جس کے اخراجات کی مد میں انہیں 2285 پاؤنڈز (5 لاکھ 27 ہزار روپے پاکستانی ) اضافی ادا کرنے پڑتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ نے پاکستان ، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے ۔

Next Post

شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کو ماضی یاد دلا دیا

Related Posts
Total
0
Share