Reg: 12841587     

برطانیہ نے پاکستان ، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے ۔

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن،حکومت پاکستان، اپوزیشن ڈپٹی لیڈر محمد افضل خان،ممبر پارلیمنٹ ناذ شاہ،ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی،ممبر پالیمنٹ سر ٹونی لائیڈ اور دیگر سنیئر سیاسی پاکستانی و کشمیری رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

جس کی بدولت پاکستان کو آج برطانیہ نے ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔
پاکستان میں پھنسے ہوئے کشمیری و پاکستانی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔برطانیہ و پاکستان میں پاکستانی و کشمیری عوام نے حکومت پاکستان، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن،اپوزیشن ڈپٹی لیڈر محمد افضل خان، لارڈ قربان حسین،لارڈ واجد خان،ممبر پارلیمنٹیرینز،سر ٹونی لائیڈ،ناذ شاہ،یاسمین قریشی، سابق لارڈ نذیر احمد و دیگر سنیئر رہنماؤں کا انتھک محنت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سفر کیلئے 4 اکتوبر کیلئے نیا نظام متعارف کرارہے ہیں ریڈلسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ ترکی ،مصر ،مالدیپ ،سری لنکا، عمان ، بنگلادیش اور کینیا بھی شامل ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پچھلے 5 ماہ بہت سے لوگوں کو کتنے مشکل تھے ، ریڈلسٹ سے نکلنے کے بعد مکمل ویکسینشن شدہ افراد کو پاکستان سے برطانیہ آنے پر قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کو10 دن کیلئے ہوٹل قرنطینہ کرنا پڑتا ہے جس کے اخراجات کی مد میں انہیں 2285 پائونڈز (5لاکھ 27 ہزار روپے پاکستانی ) اضافی ادا کرنے پڑتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ سیالکوٹ

Next Post

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

Related Posts
Total
0
Share