مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
وائس چیئرمین آف اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب وسیم اختر رامے نے انڈر گراؤنڈ نیوز کے (سی ای او ) خالد چوہدری سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خبر غلط ہے میں اس کی تردید کرتا ہوں۔یہ میرے خلاف ایک پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔
میں پچھلے تین سالوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں دن رات محنت کر رہا ہوں اور میں نے ہزاروں لوگوں کے مسائل حل کروائے ہیں۔جو کہ ریکارڈ پر موجود ہیں۔
یوکے اور پاکستان میں نوسر بازوں کا گروپ ہے جو لوگوں سے پیسے بٹور رہے ہیں اور میری سیٹ پر آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف کمپیئن چلائی جا رہی ہے۔
اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔اگر کسی کو میرے خلاف شکایت ہے یا میں نے کوئی کرپشن کی ہے تو مجھ سے رابطہ کریں یا پھر میرے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے قانونی اداروں سے رابطہ کرکے رپورٹ کریں۔
میں نوسر بازوں کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہوں اگر یہ گروپ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا۔